وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں یا ڈیم کارڈ استعمال نہیں کیا، کیونکہ یہ ایک قومی جماعت ہے اور قومی ترقی اور قومی سوچ کو ترجیح دیتی ہے۔
شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس ٹیم کو ناتجربہ کار قرار دیا جا رہا ہے، اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 17 سالوں میں سندھ اور کراچی میں جو صورتحال پیدا کی، اس پر وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد کے باوجود تباہی کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ پیپلز پارٹی نے آج پنجاب کے سیلاب میں جو کردار ادا کیا، وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے مریم نواز کی سیلاب میں تعریف کو جھٹلانا مناسب نہیں۔
واضح رہے کہ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos