اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد گروہ افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔ شواہد کے مطابق ان کارروائیوں میں مشترکہ تربیت، غیر قانونی اسلحے کی ترسیل، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور مربوط حملے شامل ہیں، جن کا ہدف پاکستان کے شہری، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ترقیاتی منصوبے ہوتے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور مجید بریگیڈپر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست پیش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو فوری طور پر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی، جبکہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos