بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 17 ستمبر کو خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ کسی بھی ممکنہ مزاحمت یا چھپے ہوئے عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔