ابو ظہبی: ٹی20 ایشیا کپ کے 11ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 170رنز کا ہدف دے دیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔
افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔
19ویں اوور کے اختتام پر افغانستان کا اسکور 137 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھا، لیکن آخری اوور میں نبی نے دُنتھ ویلا لاگے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ گیندوں پر مسلسل پانچ چھکے لگائے اور یوں ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچادیا۔
دیگر بلے بازوں میں کپتان راشد خان 24، ابراہیم زادران 24، صدیق اللہ اتل 18، رحمان اللہ گربز 14، درویش رسولی 9، عظمت اللہ عمرزئی 6 اور کریم جنت 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔نور احمد 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ داسن شناکا، دُنیتھ ویلالگے اور دشمانتا چمیرا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ روز گروپ اے میں یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 146 رنز بنائے، جواب میں یو اے ای کی ٹیم 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos