ایشیا کپ،سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

سری لنکا کی پہلی وکٹ22 رنز پر گری جب پیتھم نسانکا کیچ آئوٹ ہوئے۔دوسری وکٹ 47 رنز پر گری ۔تیسرا آئوٹ ہونے والا کھلاڑی کوشل پریرا ہیںجو 28 رنز بنا سکے ۔ 119 رنز کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی چوتھی وکٹ گری جبچاہریتھ اسلانکا نور احمد کی گیند پر راشد خان کو کیچ تھما بیٹھے۔ کوشل مینڈس74 رنز بنا کر اور کمیندو مینڈس26 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں ہونیوالے ایونٹ 11 ویں میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، محمد نبی 60 رنز کیساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زادران اور راشد خان 24،24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صدیق اللہ نے 18 اور رحمان اللہ گرباز نے 14 رنز بنائے۔