فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کا کچے میں آپریشن، موٹر وے سے اغوا ہونے والے 11 مغوی بازیاب

لاہور: کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرکے موٹروے سے اغواءہونے والے 11 مغوی بازیاب کرا لیے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے پنجاب اور سندھ کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا،11 مغویوں کو چند روز قبل موٹر وے سے اغوا کیا گیاتھا، ڈاکوؤں نے مغویوں کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ بازیاب ہونے والوں میں عمران، عمر، عبدالحمید، علی حسن، شوکت، قمر، عنایت اللہ،منیر، علی اور راحیل شامل ہیں، ڈاکوؤں نے چند روز قبل مغویوں کو یرغمال بنا کر ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کچے کے جرائم پیشہ ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلیے ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔