لاہور( رپورٹ۔محمد قیصر چوہان) جنوبی افریقہ نے ویمنز کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 25 رنز سے ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 313 رنز کا ٹارگٹ دیا پاکستان نے مطلوبہ ٹارگٹ کے جواب میں 287 رنز بناۓ۔میچ کی خاص بات جنوبی افریقن کپتان لارا وولوارٹ اور تزین برٹس اور پاکستان کی سدرہ امین اور نتالیہ پرویز کی شاندار بیٹنگ تھی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اوپننگ جوڑی کپتان لارا وولوارٹ اور تزین برٹس جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو بے بس کر کے رکھ دیا۔ پاکستانی باؤلز کی خوب درگت بنائی ۔جنوبی افریقہ کی تزین برٹس نے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی سینچری اسکور کر دی انہوں نے اپنے اسٹروکس کا آزادانہ استعمال کرتے ہوۓ 20 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 171 رنز بناۓ اور ناٹ آؤٹ رہیں تزین برٹس کی یہ سیریز میں مسلسل دوسری سینچری ہے سیریز کےپہلے میچ میں بھی 101 رنز بناۓ۔ان کے ساتھ کپتان لارا وولوارٹ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بناۓ اور 43.1 اوورز میں ڈیانا بیگ کی گیند پر 260 کے مجموعے پر فاطمہ ثناء کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئ۔یوں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 44ویں اوورز میں گری اوپننگ جوڑی کی پارٹنرشپ میں 260 رنز بنے۔اس سے اگلی بال پر ہی جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ گر گئ جب ندینی کلیرک صفر پر آؤٹ ہو گئ۔ کپتان لارا وولوارٹ نے بھی تزین برٹس کے ساتھ مل کر پاکستانی باولرز کی خوب پٹائی کی اور ان کی آؤٹ کرنے کی تمام تیکنیکس اور کوششوں کو 44ویں اوور تک ناکام بناۓ رکھا۔41 اوور میں اسکور 238 رنز تھا کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تقریبا ایک گھنٹہ نو منٹ تک کھیل رکا رہا اور جنوبی افریقن اننگ 46 اوورز تک محدود کر دی گی۔جنوبی افریقہ نے 238 رنز بغیر کوئی کھلاڑی آؤٹ اپنی اننگ دوبارہ شروع کی اور مقرر کردہ 46 اوورز کے اختتام پر 292 رنز بناۓ لیکن بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو ڈی ایل ایس سسٹم کے تحت 20 رنز اضافی دیۓ گۓ یوں جنوبی افریقی کا ٹوٹل اسکور 312 رنز ہو گیا۔ پاکستانی کی طرف سےصرف ڈیانا بیگ ہی کامیاب باؤلر رہی جو جنوبی افریقن اوپننگ جوڑی کو توڑنے میں کامیاب ہو سکیں۔ڈیانا بیگ نے 5 اوور میں45 رنز دیۓ اور 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ان کے علاوہ کوئی پاکستانی باؤلر وکٹ حاصل نہ کر سکی ۔ پاکستان کو میچ جیتنے کیلۓ 313 رنز کا ٹارگٹ ملا۔جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 287 رنز بنا سکی۔پاکستان اننگ کا انتہائی مایوس کن آغاذ رہا پاکستانی اوپنر منیبہ علی تیسری اوور میں ہی ایک رنز بنا کر پویلیں سدھار گئ۔ ان کے بعد سدرہ امین اور نتالیہ نے پاکستانی بیٹنگ کو کافی سنبھالا دیا۔سدرہ امین نے اپنے کیریئر کی ایک اور شاندار اننگ کھیلی اور 13 چوکوں کی مدد سے شاندار 122 رنز بناۓ اور پاکستانی ٹیم کو فتح کی ٹریک پر لے آئی تھی۔ نتالیہ پرویز نے بھی فتح کیلۓ بھرپور جدوجہد کی انہوں نے 7 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بناۓ۔کپتان ثناء پرویز مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ثابت ہوئی اور صرف 5 رنز بنا سکی۔عمیمہ سہیل نے 43 رنز،عالیہ ریاض نے 18 رنز، جنوبی افریقہ کی طرف سے ندینی کلیرک نے تین ،چولی ٹریون اور مریزانی کیپ نے دو دو جبکہ مساباتا کلاس اور ندومیسو ایک ایک وکٹ حاصل کر سکیں۔جنوبی افریقہ کی تزین برٹس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک یہ 30واں انٹرنیشنل میچ تھا جس میں جنوبی افریقہ 23 میچز میں کامیاب رہا پاکستان صرف 5 میں اب تک کامیابی حاصل کر سکا ایک میچ ٹائی ہوا اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔
میچ میں فیلڈ ایمپائرز کے فرائض طارق رشید اور کلیئر پولسکا نے انجام دیۓ جبکہ سلیمہ امتیاز ٹی وی امپائر،علی نقوی میچ ریفری، ریزرو امپائر حمیرا فرح،جبکہ آفیشل اسکوررمحمد کاظم اور میڈیا گیلری اسکورر وقار احمد تھے۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر ساڑھے تین بجے کھیلا جاۓ گا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos