گوجرانوالہ: سینٹرل جیل میں 9 مئی کیس میں سزا کاٹنے والا قیدی **قاسم کھوکھر** دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔
جیل حکام کے مطابق قاسم کھوکھر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ سینٹرل جیل میں اپنی سزا بھگت رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اچانک طبیعت بگڑنے پر قیدی کو فوری طبی امداد دی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos