اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن آج رات رونما ہوگا۔
سپارکو کے مطابق یہ گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا، تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کا آغاز آج (21 ستمبر) رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، جبکہ 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر یہ اپنے عروج پر پہنچے گا۔ گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔
سپارکو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے علاوہ پیسیفک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں یہ سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos