لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے لیے سب سے اہم اور مقدس فرض امن کو قائم رکھنا ہے۔
عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شہداء کو سلام، جنہوں نے امن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں بلکہ یہ انصاف، احترام اور محبت کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ امن وہ طاقت ہے جو انسانیت کو مضبوط کرتی ہے، ترقی کی بنیاد رکھتی ہے اور نفرت کے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتی ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا علَمبردار رہا ہے اور اس مقصد کے لیے قوم بے شمار قربانیاں پیش کر چکی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos