دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف آج ہونے والے اہم میچ کے لیے پاکستان نے اپنی حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں گروپ مرحلے میں کھیلنے والے دو کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جارحانہ بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم اس بار ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں لانے کے لیے فاسٹ بولنگ پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے مشاورت کے بعد پلیئنگ الیون کو فائنل کیا، جس میں فہیم اشرف کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے، جبکہ خوشدل شاہ کے شامل ہونے کے امکانات کم ہیں۔
بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی متوقع پلیئنگ الیون یہ ہے:
* صائم ایوب
* صاحبزادہ فرحان
* فخر زمان
* فہیم اشرف
* سلمان علی آغا (کپتان)
* محمد نواز
* حسین طلعت
* محمد حارث (وکٹ کیپر)
* شاہین شاہ آفریدی
* حارث رؤف
* ابرار احمد
یہ ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos