دبئی ، ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو قیمتی مشورے دیے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین کو بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل کے خلاف منصوبہ بندی کے ساتھ باؤلنگ کرنی ہوگی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ عمانی بولر شاہ فیصل نے حالیہ میچ میں شبمن گل کو ایک عمدہ لیٹ سوئنگ فل لینتھ گیند پر آؤٹ کیا تھا، اور شاہین کو بھی اسی طرح کا ہنر دکھانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے شاہین ابتدا میں یارکرز کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، لہٰذا اب انہیں حکمت عملی میں تبدیلی اور پلان بی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اگر وہ ہر گیند پر یارکر آزمانے کی کوشش کریں گے تو دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ ایک دو یارکر ٹھیک ہیں، لیکن مسلسل ایسا کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
وسیم اکرم نے مشورہ دیا کہ شاہین آفریدی کو وکٹ لینے کی بجائے مستقل مزاجی، لائن، لینتھ اور بالنگ میں تنوع پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos