ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام باجوڑ میں گرینڈ جرگہ

 

باجوڑ کے ماموند علاقے میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے ایک گرینڈ جرگے کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور مقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق خوارج کی سرگرمیوں کے خدشے پر ان علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین اور مشران نے وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ہر قربانی دینے کے عزم کو دہرایا۔

جرگے کے دوران پاک فوج کی امن کے لیے دی گئی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

شرکاء نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی پر بھی پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔