لاہور: قومی ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کی واپسی سے متعلق خبروں پر منفرد انداز میں جواب دیا۔
اظہر محمود نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لاہور کے ایک گالف کورس سے بابر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے دبئی میں بابر اعظم کی موجودگی سے متعلق خبروں پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بابر تو یہیں لاہور میں ایک خوبصورت گالف کورس پر شاندار شاٹ کھیل رہے ہیں۔
یہ پوسٹ شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپی کا باعث بنی اور بابر اعظم کی سرگرمیوں کے حوالے سے گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کا بھی جواب ثابت ہوئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos