کراچی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں فخر زمان کے آؤٹ پر تھرڈ امپائر کے فیصلے کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹر کو شک کا فائدہ دیا جانا چاہیے تھا۔
ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ؒؒفخر آؤٹ نہیں تھا، زاویہ واضح نظر نہیں آیا۔ 26 کیمرے ہونے کے باوجود صحیح اینگل سامنے نہیں لایا گیا۔ دو اینگل دیکھ کر فیصلہ دے دیا گیا، حالانکہ ایک زاویے میں صاف لگ رہا تھا کہ گیند زمین کو چھو رہی ہے۔ اگر فخر مزید کھیلتا تو شاید میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھرڈ امپائروں کے فیصلوں کا معیار تسلی بخش نہیں، کیونکہ ایسی صورت میں واضح ہونا ضروری ہے کہ گیند زمین کو لگی یا نہیں، جبکہ ری پلے سے معاملہ مشکوک محسوس ہوا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی فخر زمان کے آؤٹ کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لگا گیند زمین پر لگی تھی، تاہم حتمی فیصلہ امپائر کا ہوتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos