کراچی: خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم قائم

 

کراچی: پولیس نے شہر میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا ہے اور کیس کو ہائی پروفائل نوعیت کا قرار دیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز موٹروے ایم نائن کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سراؤں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جس کے بعد شہر بھر میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔