بلوچستان: قلعہ سیف اللّٰہ میں ساڑھے 7 کلو سونا چھین لیا گیا

 

 

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں مسلح افراد ساڑھے 7 کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

لیویز حکام کے مطابق ملتان کے رہائشی دو افراد سونا لے کر کوچ کے ذریعے کوئٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں تین مسلح افراد نے کوچ کو روک کر بیگ چھین لیے۔ چھینے گئے بیگ میں ساڑھے 7 کلو سونا موجود تھا۔

 

واقعے کے بعد لیویز نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔