بھارت سے بار بار میچ ہارنے پر افسوس ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کرکٹ میچ صرف کھیل نہیں بلکہ ایک بڑا مقابلہ ہوتا ہے، افسوس ہے کہ ہم بار بار شکست کا سامنا کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں، ملک میں لاقانونیت ہے لیکن ہم اپنے آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا کہ جلسہ منعقد کریں گے تاکہ یہ واضح ہو کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو آئین کے مطابق کام کرنا ہوگا کیونکہ ہم عوام کی اصل جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان حکومت مسئلے کے حل کے لیے مثبت رویہ اختیار کر رہی ہے اور اس حوالے سے ایک وفد بات چیت کے لیے افغانستان جائے گا۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔