اسلام اآباد: پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی۔ اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد کیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں مگر کسی مقام سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے دوران گفتگو سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے سے پوری امت کا دفاع ہوگا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا ہے، اسرائیل کی ظلم و بربریت کا وقت ختم ہونے کو ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos