ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شاہینوں نے سری لنکا کے دیے گئے 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اور پاکستانی بولرز نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو ابتدائی اوورز میں ڈگمگا دیا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔
سری لنکا کی اننگز کا آغاز پیتھم نسانکا اور کوشال مینڈس نے کیا، لیکن مینڈس بغیر کوئی رنز بنائے شاہین آفریدی کے ہاتھوں حسین طلعت کے کیچ میں آ گئے۔ 18 رنز پر دوسری وکٹ بھی گر گئی جب نسانکا صرف 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کوشال پریرا اور کپتان مینڈس نے اننگز کو آگے بڑھایا، تاہم 43 رنز پر پریرا 15 رنز بنا کر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ بعد میں سری لنکا کے دیگر بیٹسمین بھی آؤٹ ہوتے گئے، لیکن کامنڈو مینڈس نے 50 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ دشمانتھا چمیرا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ چمیکا کرونارٹنے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث روف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos