عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لباس پہنے ہوئے تلوار تھام کر سعودی عوام کو سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی مبارک باد دی۔
رونالڈو نے اپنے پیغام میں سعودی عوام کو قومی دن فخر، اتحاد اور اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے سعودیہ کو ایک عظیم ملک قرار دیا اور یہاں کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم النصرنے انسٹاگرام پر رونالڈو کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں سی آر 7 روایتی سفید سعودی لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ رونالڈو نے بتایا کہ سعودی عرب میں رہنا اور کھیلنا ان کے لیے بہت خوشگوار تجربہ رہا ہے، ملک محفوظ ہے اور فٹ بال کھیلنا ان کا کام ہے۔
رونالڈو نے مزید کہا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب میں رہنا بہت پسند ہے، اور ملک کی مضبوط سیاحتی سہولیات، بچوں کے لیے بہترین اسکول اور خوبصورت سیاحتی مقامات قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے سب کو سعودی عرب کی سیاحت کرنے کی ترغیب بھی دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos