کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس تقریباً ڈیڑھ سے 2 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبےکی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کی صورتحال خراب ہو گئی ہے، اسٹریٹ لائٹس اور سیوریج سسٹم متاثر ہوئے ہیں، اور گرین لائن ٹاور تک کام ابھی جاری ہے۔
میئر نے وفاقی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2025 کو وفاقی حکومت نے دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے خط لکھا،اور انہوں نے جواب دیا کہ پرانے کام کو ختم کرنے کے بعد نیا کام شروع کیا جائے۔ مگر آج تک وفاق کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں آیا۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ کی لاگت میں اضافہ ہوچکا ہے، لیکن کراچی میئر کی ٹیم کوشش کر رہی ہے کہ ٹیکنیکل مسائل حل کیے جائیں اور لاگت مزید نہ بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی نے اپنی 106 سڑکوں پر کام شروع کردیا ہے، اور یہ کام بھی 2 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ناقص کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos