راولپنڈی: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز کی آمد پر پاک بحریہ کے سینئر حکام، امریکی ناظم الامور اور سفارتی عملے نے استقبال کیا۔
اس دورے کا مقصد پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج مشترکہ مشقیں بھی کریں گی۔
ترجمان کے مطابق امریکی بحری جہاز کی کراچی آمد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos