عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد آج کراچی میں تکنیکی مذاکرات شروع کرے گا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج کراچی میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے سے قبل ادارے کی 51 شرائط میں سے بیشتر پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ اب یہ مذاکرات باضابطہ طور پر شروع کیے جا رہے ہیں۔

ادھر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف اور وعدوں پر بتدریج عملدرآمد کر رہا ہے، ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے معیشت پر اثرات کو بھی آئندہ جائزے میں شامل کیا جائے۔