نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ فریقین نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور فوری جنگ بندی کے ساتھ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos