دبئی: ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران ٹاس کا منفرد منظر سامنے آیا۔
ٹاس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو اور بنگلادیشی کپتان جاکر علی نے روایتی طور پر ہاتھ نہیں ملایا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ مرکوز ہو گئی۔
ٹاس کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاکر علی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن اس دوران دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا، جو کرکٹ مداحوں کے درمیان زیرِ بحث ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos