بھارت پر عالمی دباؤ بڑھ گیاہے، سابق سیکریٹری خارجہ

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت بڑھتے ہوئے سفارتی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے، حتیٰ کہ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے کردار کو بھی تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو سب سے زیادہ حمایت امریکا فراہم کر رہا ہے، جبکہ اس صورتحال میں بھارت کے لیے اپنے مؤقف کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امن اور سیکیورٹی کے معاملات میں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، اس لیے اس ادارے سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جا سکتیں۔ تاہم، موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر اقوام متحدہ سرگرم نظر آتا ہے۔