فائل فوٹو
فائل فوٹو

ریاستی اداروں کیخلاف ٹوئٹس کا کیس؛ فلک جاوید کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کیخلاف ٹوئٹس کیس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کیخلاف ٹوئٹس کیس میں گرفتارسوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید  کو ضلع کچہری لاہور میں پیش کیاگیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی.

این سی سی آئی اے نے ملزمہ کا 30روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کی ،عدالت نے فلک جاوید کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔