فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ایشیا کپ سپر فور: پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ابو ظہبی:ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو11رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا،شاہین شاہ آفریدی کو مین اآف دی میچ قرار دیا گیا۔136رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر124رنز بنا سکی۔28 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے بنگلادیش کو میچ جیتے کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گرگئی، پرویز حسین ایمون صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلا یش کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری، توحید ہریدوئے 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، تیسرے آؤٹ ہونے والا بیٹر سیف حسن تھے جو  18رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس وقت بنگلادیش کا اسکور 26 رنز تھا۔

جب بنگلادیش کا اسکور 44 ہوا تو مہدی حسن نے بھی پویلین کی راہ لی، انہوں نے 11 رنز بنائے۔ 63 رنز پر بنگلادیش کی پانچویں وکٹ گری، نور الحسن 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ذاکر علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 73 رنز تھا۔  شمیم حسین عمدہ اننگز کھیل کر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یوں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبلدبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

۔بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری، جب صاحبزادہ فرحان 4 چوکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وہ 4 گیندوں پر 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 5 رنز پر گری، جب صائم ایوب بھی 3 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے، صائم ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 29 رنز پر گری، جب اونچا شاٹ کھیلنے کے چکر میں فخر زمان 20 گیندوں پر 13رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 29 رنز پر فخر زمان کی صورت میں گری، وہ بھی 13 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب حیسن طلعت صرف 7 گیندوں 3 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

پاکستان کی 5 ویں وکٹ 49 رنز پر گری، کپتان سلمان آغا ایک بار پھر ناکام ہو گئے اور 19 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کو چھٹا نقصان 14ویں اوور میں 71 رنز پر ہوا، جب شاہین شاہ آفریدی بڑی ہٹ مارنے کی کوشش میں 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے،صرف 11 رنز کے اضافے کے بعد 120 پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی۔

محمد نواز نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رنز بناسکی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، مہدی حسن اور رشاد حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مستفیض الرحمان ایک وکٹ لے سکے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ذاکرعلی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہو گا، ا فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی جو اتوار کو بھارت کے ساتھ مقابلہ کریگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز ہوئے ہیں، پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 جیتے ہیں۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج ہیں، فائنل میں جو بھی ٹیم آئے گی ہم تیار ہیں، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں سو فیصد پرفارم کروں۔