پاک بھارت فائنل سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

ایشیا کپ کے اہم ترین معرکے سے پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر ابھیشک شرما فائنل میں شرکت نہ کر سکیں گے۔

بھارت کے بولنگ کوچ نے دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پہلے اوور میں ہی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے اور دوبارہ میدان میں واپس نہیں آ سکے۔

اسی طرح ابھیشک شرما بھی اسی میچ میں نصف اننگز کے دوران انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر رہے۔ کوچ کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس کا حتمی جائزہ آج رات اور کل صبح لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کل دبئی میں پاک بھارت فائنل کھیلا جائے گا جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم ایشیا کپ کی چیمپئن قرار پائے گی۔