پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وائی فائی سیون کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان ایشیا کے اُن چند اولین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق وائی فائی سیون تیز ترین ڈیٹا ریٹس، کم سے کم لیٹنسی اور شاندار کارکردگی فراہم کرے گا۔ یہ ٹیکنالوجی گھریلو صارفین، چھوٹے کاروبار، تعلیمی اداروں، صحت عامہ کے مراکز اور اسمارٹ سٹی منصوبوں میں ہائی اسپیڈ کنیکٹیویٹی کو یقینی بنائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos