نور زمان نیش کپ اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

 

کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی نور زمان شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے۔

سیمی فائنل میں نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کو صرف 28 منٹ میں 3-0 سے شکست دی۔ اس میچ کے اسکورز 11-3، 12-10 اور 11-3 رہے۔

دوسری جانب پاکستان کے اشعب عرفان کو مصر کے سیکنڈ سیڈ مصطفیٰ السرطی کے ہاتھوں 3-1 سے شکست ہوئی۔

اب نیش کپ اسکواش کا فائنل نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالر مقرر ہے۔