بلوچستان کے علاقے دریشک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تھا جس میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حصہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی روز کی خفیہ اطلاعات کے بعد اس دشوار گزار علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن دو روز تک جاری رہا جس کے دوران 17 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔
کامیاب آپریشن کے بعد فورسز کی واپسی پر علاقہ مکینوں نے اہلکاروں کا بھرپور خیر مقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos