1 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی 6 چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی 6 چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد کر لیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق یہ گاڑیاں مختلف شہروں سے چوری کی گئیں اور بعد ازاں جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ استعمال کی جا رہی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران کار چوری میں ملوث نیٹ ورک کے اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک کے خلاف مزید چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں تاکہ باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر کے شہر میں بڑھتی ہوئی گاڑی چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک گاڑیوں یا سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔