پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خاننے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار عالمی ٹائٹل دلوایا۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میں سمیر خان کا سامنا بھارتی باکسر بنٹی سنگھ سے ہوا، جس میں پاکستانی باکسر نے کھیل کے آغاز سے ہی حاوی ہو کر چاروں خانے چت کیا۔ 52 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں سمیر خان نے مسلسل حملے کرتے ہوئے حریف کو شکست دی۔
فتح کے بعد سمیر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اس تاریخی کامیابی پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی۔
سمیر خان کے مطابق یہ پاکستان کی یو بی او یوتھ ورلڈ بیٹم ویٹ چیمپئن شپ میں پہلی کامیابی ہے، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال قائم کرے گی۔
—
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos