توانائی بحران: لیاقت بلوچ کا آئی پی پیز مسئلے کے فوری حل پر زور

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) سے متعلق چینی کمپنیوں کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو موجودہ معاشی بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں دیرینہ مسائل معیشت پر بھاری بوجھ ڈال رہے ہیں جنہیں دور کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار اور مؤثر تھا، پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت عالمی برادری کے سامنے مؤقف پیش کر کے اہم کردار ادا کیا۔