دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب پاک بھارت ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
فائنل کے لیے شائقینِ کرکٹ پُرجوش ہیں جبکہ گرین شرٹس جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ قومی ٹیم نے ہفتے کو بھرپور پریکٹس سیشن مکمل کیا۔
کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے مشن پر آئی ہے اور فائنل میں بہترین کارکردگی دکھا کر ٹرافی وطن لے کر جائے گی۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں شکست دی، تاہم گرین شرٹس نے دیگر تمام ایشیائی ٹیموں کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس بار قومی ٹیم کے عزائم اور جیت کی بھوک دونوں پہلے سے زیادہ ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اور بھارت اب تک کسی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں پانچ بار مدِمقابل آئے ہیں، جہاں پاکستان نے تین جبکہ بھارت نے دو بار کامیابی حاصل کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos