طورخم بارڈر پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری کاغذات پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں کو وطن واپس روانہ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک خاتون سمیت 3 افراد نے اپنے ہم شکلوں کے پاسپورٹ استعمال کیے تھے، جبکہ ایک شخص کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپ لگی ہوئی تھی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پانچویں افغان شہری کے پاس کسی قسم کی سفری دستاویز موجود نہیں تھی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق بارڈر پر نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے تاکہ غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوششوں کو روکا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos