پاک بھارت فائنل:دبئی اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت

ایشیا کپ کے تاریخی پاک بھارت فائنل کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔

منتظمین کے مطابق 28 ستمبر کو کھیلا جانے والا فائنل مکمل طور پر ہاؤس فل ہوگا۔ اسٹیڈیم میں 28 ہزار شائقین کی گنجائش ہے اور تمام نشستیں شائقین نے پہلے ہی خرید لی ہیں۔

اس سے قبل دبئی میں 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں 20 ہزار تماشائی موجود تھے جبکہ 21 ستمبر کے سپر فور میچ کو 17 ہزار شائقین نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

فائنل کے لیے کرکٹ شائقین کا جوش و خروش غیر معمولی ہے اور تمام اسٹینڈز کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔