ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا ایشیا کپ فائنل پر بیان
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ ایشیا کپ کے یادگار فائنل اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کرنے کے لمحے کے منتظر ہیں۔
فائنل سے قبل اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے ٹورنامنٹ میں کرکٹرز نے شاندار مہارت اور کھیل کا اعلیٰ معیار پیش کیا، جبکہ شائقین کے جوش و جذبے اور ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے نے ایونٹ کو منفرد بنا دیا۔
محسن نقوی نے توقع ظاہر کی کہ فائنل میچ کو ناظرین کی ریکارڈ تعداد دیکھے گی، جو اس خطے میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہوگا۔
یاد رہے کہ آج دبئی میں پاکستان اور بھارت ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہیں۔
پاکستانی ٹیم نے فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ پریکٹس کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں، اور پوری کوشش ہوگی کہ شاندار کارکردگی سے ٹائٹل اپنے نام کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos