اسلام آباد: داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ستمبر 2025 میں خیبرپختونخوا میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں داعش خراسان کے 3 دہشت گرد مارے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔
احسانی، جو تاجک نسل سے تھا، سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمے دار تھا۔
]واضح رہے کہ باجوڑ میں آپریشن ’’سربکف‘‘ جاری ہے، سکیورٹی فورسز داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos