فائل فوٹو
فائل فوٹو

مردان ؛ناراض بیوی کو منانے سسرال جانیوالا شوہر بھائی سمیت قتل

مردان میں  ناراض بیوی کو منانے سسرال جانیوالا شوہر بھائی سمیت فائرنگ سے قتل  ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہناتھا کہ ذیشان کی شادی 4ماہ قبل ہوئی، بیوی ناراض ہو کر میکے بیٹھی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول ذیشان کا والد بہو کو منانے کیلئے جرگہ لے کر آیا تھا،اس دوران جرگے میں تکرار پر فائرنگ ہوئی،جس کے نتیجے میں ذیشان اور اس کا فائرنگ جاں بحق ہو گئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرارہو گئے،پولیس نے  مقدمہ درج  کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔