بیجنگ: چین کے سابق وزیر برائے زراعت و دیہی امور تانگ رین جیان کو اتوار کو جیلن صوبے کی ایک عدالت نے رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت سنادی، تاہم سزا پر عملدرآمد 2 سال کے لیے معطل کر دیا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے سرکاری خبر رساں ادارے شینہوا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تانگ رین جیان نے 2007 سے 2024 کے دوران مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے نقدی اور جائیداد سمیت 26کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 76 لاکھ ملین ڈالر) کی رشوت وصول کی، عدالت نے قرار دیا کہ انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا تھا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی نے نومبر 2024 میں تانگ رین جیان کو پارٹی سے نکال دیا تھا،6 ماہ بعد انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
یہ تیز رفتار کارروائی غیر معمولی قرار دی گئی ہے، جو وزیرِ دفاع لی شانگ فو اور ان کے پیش رو وی فینگہے کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی طرز پر ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos