ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب اس وقت تنازع کا شکار ہوگئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا کہ کھلاڑی ٹرافی نہیں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی اسٹیج پر موجود رہے اور رنر اپ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو انعامی چیک دیا۔ تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی، تاہم آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹرافی اور میڈلز اے سی سی کے آفس واپس پہنچا دیے گئے۔ بعد ازاں بھارتی کھلاڑی اسٹیج پر آئے، گروپ فوٹو بنوایا اور ٹرافی و میڈلز کے بغیر جشن منایا۔
بھارتی ٹیم نے اگرچہ اے سی سی کے مختلف ممبران سے انعامات وصول کیے، لیکن ٹرافی نہ لینے کے فیصلے پر اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوالات اٹھ گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos