اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات آج پانچویں روز میں داخل ہو گئے۔ آئی ایم ایف کا وفد وزارتِ خزانہ میں حکام سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ آئی ایم ایف وفد کو ملک کی معاشی کارکردگی، میکرو اکنامک اہداف اور مالیاتی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔ اس دوران ٹیکس محاصل، ریونیو ٹارگٹس اور مالیاتی اصلاحات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔
مذاکرات کے دوران صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جو آئی ایم ایف مشن کو بجٹ سرپلس، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اور صوبائی معاشی کارکردگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کریں گے۔
ایف بی آر حکام بھی اجلاس میں ٹیکس ریونیو کی صورتحال اور اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو پہلی سہ ماہی میں متوقع ٹیکس شارٹ فال اور اس کے حل کے اقدامات سے اعتماد میں لیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos