پاکستان کرکٹ ٹیم نے فائنل کی فیس شہداء کے نام کردی

 

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میچ کی مکمل فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور شہریوں کے نام کر دی۔

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی، تاہم بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر کے تقریب کو متنازع بنا دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیم اپنی فائنل میچ فیس شہداء کے نام کرتی ہے، اور ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔