ابوظبی: بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاست کے ساتھ جوڑنے پر پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دو ٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود دونوں کا مذاق بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارت 6 طیارے اور 4 رافیل کھو بیٹھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے ہندوتوا ذہنیت کو بہت پہلے پہچان لیا تھا، نازی ازم اور فاشزم کی بنیاد پر اسلام دشمنی آج بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس پر محسن نقوی نے بھی دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی اور کھیل کی اصل روح کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos