لندن: انگلینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر کرس ووکس نے 15 سالہ شاندار کیریئر کے بعد انٹرنیشنل لندن: کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان انسٹاگرام پر جاری بیان کے ذریعے کیا۔
کرس ووکس نے 62 ٹیسٹ میچز میں 2034 رنز بنائے اور 192وکٹیں لیں جبکہ 121 ون ڈے میں 1524رنز بنائے، 173 وکٹیں لیں، انہوں نے 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 147رنز بنائے اور 31 وکٹیں حاصل کیں۔
ووکس حال ہی میں کندھے کی انجری کے باعث ایشیز اسکواڈ سے باہر ہو گئے تھے، انہوں نے کہا کہ ’’اب وقت آ گیا ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں۔ انگلینڈ کے لیے کھیلنا میرے بچپن کا خواب تھا اور ان یادوں کو ہمیشہ فخر سے یاد رکھوں گا۔‘‘
کرس ووکس 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔ 2019 ورلڈ کپ میں انہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos