بیجنگ: چین کی ایک عدالت نے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو سزائے موت سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک عدالت نے میانمار میں ’اسکیم سینٹر‘ چلانے کے جرم میں مافیا خاندان کے 11 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔
حکام کے مطابق اس خاندان کے درجنوں افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور کئی دیگر کو طویل قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ چینی مافیا خاندان ان چار قبیلوں میں سے ایک کے لیے کام کرتا تھا جو میانمار-چین کی سرحد کے قریب واقع میانمار کے چھوٹے قصبے لوکائی کو کنٹرول کرتا تھا، جو جوئے، منشیات اور متعدد جرائم کا مرکز بن چکا تھا۔
2023 میں میانمار نے ان خاندانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر کے چینی حکام کے حوالے کر دیا۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق شمالی شہر وینزو کی ایک عدالت نے پیر کو ایک مافیا خاندان کے کل 39 افراد کو سزا سنائی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos