کراچی: محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی سندھ میں آج رات سے 2 اکتوبر تک چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، بدین، سانگھڑ و دیگر اضلاع میں بارش اور آندھی کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں معتدل سے تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ کمزور ڈھانچوں، کچے مکانات اور بجلی کے پولز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، تیز ہوا اور آسمانی بجلی سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر،کمزور ڈھانچوں کے قریب جانے سےگریز کریں اور حکام ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے منگل کو کراچی میں گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کے امکان کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos